پاکستان کے معروف موسیقار اور گلوکار استاد بدرالزمان طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔
تفصیلا ت کے مطابق معروف موسیقار اور گلوکار استاد بدرالزمان کافی عرصہ سے دل کے عارضے میں مبتلارہنے کے بعد آج انتقال کر گئے ۔
استاد بدرالزمان کی نماز جنازہ جمعہ ٹاؤن شپ کے مقامی پارک میں ادا کی گئی،جس میں فنکاروں سمیت بڑی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی۔
انہوں نےاپنے گائیکی سے دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کیا، کلاسیکل گائیکی میں وہ ایک استاد کا درجہ رکھتےتھے، وہ این سی اے کالج میں بطور میوزک لیکچرار بھی کام کرتے رہے ہیں۔
استادبدر الزمان کے انتقال پر فنکار برادری نے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم میوزک انڈسٹری میں اکیڈمی کا درجہ رکھتے تھے، ان کا خلا کبھی پورا نہیں ہو سکے گا اوران کی کمی ہمیشہ محسوس ہوتی رہے گی۔