لاہور میں آج دن بھر موسم ابر آلود رہنے کا امکان ہے،جبکہ دوپہر کے بعد گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات کےمطابق شہرمیں ہلکی بارش ہوسکتی ہے،جبکہ تیزہواؤں کی رفتار 70 سے 90 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچنےکا امکان ہے،درجہ حرارت زیادہ سےزیادہ 35 اور کم سے کم 25 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی توقع ہے۔
ماہرین کےمطابق پری مون سون سسٹم اور مغربی ہواؤں کے باعث وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہ سکتا ہے۔





















