کراچی میں تعینات متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل بخیت عتیق الرمیتی کہتے ہیں کہ یو اے ای پاکستان میں 20 سے 25 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کریگا۔
کراچی میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل بخیت عتیق الرمیتی نے کہا کہ پاکستان حکومت کی مثبت پالیسیوں کی وجہ سے یو اے ای ہر سیکٹر میں سرمایہ کاری کررہا ہے، تعلیم، صحت، سیاحت، آرٹ، کھیل کے شعبوں میں ہم پاکستان کے ساتھ مل کر کام کررہے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ سرمایہ کاری کیلئے مثبت ماحول اور خبریں ضروری ہیں، یو اے ای پاکستان میں 20 سے 25 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کرے گا۔
بخیت عتیق الرمینی نے مزید کہا کہ ہم پاکستان کے کہنے پر چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) میں بھی مل کر کام کرسکتے ہیں۔