الیکشن کمیشن نے اسلام آباد کا انتخابی پلان تیار کرلیاوفاقی دارالحکومت کے تین حلقوں میں رجسٹرڈ ووٹرز کی مجموعی تعداد دس لاکھ ، تراسی ہزار تیس ہے۔انتخابات کیلئے نو سو نوے پولنگ اسٹیشنزقائم کئے جائیں گے۔
سماء کو حاصل دستاویز کے مطابق وفاقی دارالحکومت کو تین حلقوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ وفاقی دارالحکومت 3 حلقوں میں تقسیم، این اے 46 ،این اے 47 این اے 48 شامل ہیں۔دستاویز کے مطابق پلان میں حلقےکی آبادی، رجسٹرڈ ووٹرز، ممکنہ پولنگ اسٹیشنز،انتخابی عملےکی تفصیل درج ہے۔
اسلام آباد کی کل آبادی تئیس لاکھ تریسٹھ ہزارآٹھ سو تریسٹھ ہے،رجسٹرڈووٹرزدس لاکھ تراسی ہزارتیس ہیں،دستاویز کے مطابق اسلام آباد میں پانچ لاکھ اڑسٹھ ہزارچارسوپانچ مرد جبکہ پانچ لاکھ چودہ ہزارچھ سو پچیس خواتین رجسٹرڈ ووٹرز ہیں،تینوں حلقوں میں کل نوسونوےپولنگ اسٹیشنز اور تین ہزار چھیانوے پولنگ بوتھ بنائے جائیں گے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق ایک ہزار چالیس پریذائیڈنگ افسران، تین ہزار دو سو اکیاون اسٹسنٹ پریذائیڈنگ افسران اور اتنے ہی پولنگ افسر تعینات ہوں گے،تینوں حلقوں میں ایک ہزار چالیس سینئراسسٹنٹ پولنگ افسران بھی تعینات کئے جائیں گے۔