چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسی نے بہترین روایت ڈال دی۔ چیف جسٹس کو دی گئی شاہانہ گاڑیاں نیلام کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ گاڑیوں کی نیلامی کیلئے سیکرٹری کابینہ اور چیف سیکرٹری پنجاب کو خط لکھ دیئے گئے۔
رجسٹرار آفس نے چیف جسٹس کی ہدایت پر خط ارسال کیا۔ جس میں کہا گیا ہے کہ آئینی عہدوں کیلئے لگژری گاڑیاں درآمد کرنا مناسب نہیں۔
خط کے مطابق سال 2020 میں خریدی گئی 61 ملین کی مرسڈیز بینز اور پنجاب حکومت کی فراہم کی گئی بلٹ پروف لینڈ کروزر چیف جسٹس استعمال نہیں کر رہے اس لئے ان دونوں گاڑیوں کو نیلام کر دیا جائے۔ خط میں نیلامی سے حاصل ہونے رقم پبلک ٹرانسپورٹ پر خرچ کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔