پی آئی اے کا قبل از حج آپریشن کا باقاعدہ آغاز 19 اپریل سے ہوگا۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق 191 پروازوں کےذریعے 55ہزار سے زائد عازمین کو حجاز مقدس پہنچایا جائے گا، سرکاری اسکیم کے تحت 49 ہزار عازمین پی آئی اے کےذریعے سفر کریں گے،پرائیویٹ حج گروپس کے تحت 6 ہزارسے زائد عازمین کو سعودی عرب پہنچایا جائے گا۔
ترجمان کےمطابق اسلام آباد،کراچی، لاہور، ملتان، فیصل آباد،سیالکوٹ،کوئٹہ سےبراہ راست پروازیں چلائی جائیں گی،اسلام آبادسے 46 پروازوں کےذریعے 15ہزار400 عازمین سعودی عرب جائیں گے،اسلام آباد سے پہلی پرواز 21 اپریل کو 300 سےزائدعازمین کو لےکرمدینہ منورہ روانہ ہوگی،پی آئی اےکا قبل ازحج آپریشن 21 مئی کو اختتام پذیرہوگا۔





















