لاہور ہائیکورٹ نے خدیجہ شاہ کی نظر بندی کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر نظر بندی پر کابینہ کے فیصلے کی رپورٹ طلب کرلی۔
جسٹس علی باقر نجفی نے خدیجہ شاہ کے شوہر جہانزیب امین کی درخواست پر سماعت کی۔درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ خدیجہ شاہ کو قانون کے منافی نظر بند کیا گیا،بنیادی حقوق کی خلاف وزری کی جارہی ہے،سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔
درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت خدیجہ شاہ کی نظر بندی کو کالعدم قرار دے، دوران سماعت سرکاری وکیل نے بتایا کہ کابینہ کے اجلاس کے لیےسمری بھجوا دی گی ہے،کابینہ کا جلد اجلاس ہوگا،اگلی سماعت پانچ دسمبر کو ہوگی۔