پاکستان کو چین نے بجلی گرنے کے واقعات کی بروقت پیشگوئی کرنے والے ڈیٹیکٹرز فراہم کردیئے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پاکستان کو موسمیاتی حادثات سے بچاؤ کیلئے اہم آلات مل گئے، چین نے بجلی گرنے کے واقعات کی بروقت پیشگوئی کرنے والے ڈیٹیکٹرز فراہم کردیئے۔
رپورٹ کے مطابق چین نے 10 لاکھ ڈالرز مالیت کے 25 موسمیاتی ڈیٹیکٹرز پاکستان کے حوالے کردیئے، چینی آلات بجلی گرنے کے واقعات کی بروقت پیشگوئی کرسکیں گے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ موسمیاتی ڈیٹیکٹرز پورے ملک میں نصب کررہے ہیں، چین سے 14 ہزار کلو میٹر رینج والا ریڈار بھی لے رہے ہیں، آلات سے موسمیاتی تبدیلیوں کے سبب قدرتی آفات کی بروقت نشاندہی ہوسکے گی۔