نگران وفاقی حکومت نےپٹرول کی قیمت برقرار اور ڈیزل سستا کرنے کا اعلان کردیا۔
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق حکومت نے حکومت کا پٹرول کی قیمت 281 روپے 34 پیسےفی لٹر پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے اور ڈیزل کی فی لٹر قیمت میں 7 روپے کمی کی گئی ہے۔
— Ministry of Finance, Government of Pakistan (@Financegovpk) November 30, 2023
نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 رو پے کی کمی کے بعد289 روپے 71 پیسے فی لٹر ہوگئی۔
وزارت خزانہ کےمطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 82 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جس کے بعد مٹی کےتیل کی قیمت 201 روپے 16پیسے فی لٹر ہوگئی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 4 روپے 52 پیسے فی لیٹر کمی کی منظوری دی گئی ہے، جس کے بعد لائٹ ڈیزل کےنرخ کم ہوکر 175 روپے 93 پیسےفی لٹرپرآگئے۔
وزارت خزانہ کےمطابق پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کااطلاق یکم سے15دسمبرتک کیلئےہوگا۔