اسرائیل نے شام میں بحیرہ روم کے ساحلی شہر طرطوس پر فضائی حملہ کیا۔جس کے نتیجے میں دو شامی فوجی ہلاک اور چھ زخمی ہو گئے۔
شامی میڈیا نے جن پر بمباری کی گئی ہے ان جگہوں کی تفصیلات فراہم نہیں کیں۔
عرب خبر رساں ایجنسی نے ایک فوجی ذریعے کے حوالے سے بتایا ہے کہ اسرائیل نے بحیرہ روم کی طرف سے میزائل داغے ہیں اور طرطوس میں فضائی دفاعی تنصیبات کو نشانہ بنایا۔
خیال رہے کہ اسرائیل نے گزشتہ چند سالوں میں شام میں ہدف بناکر سینکڑوں حملے کیے ہیں۔ تاہم بیشتر ساحلی صوبوں پر بمباری نہیں کی گئی۔ کیونکہ روس کے بڑے فوجی اثاثے ان علاقوں میں واقع ہیں۔