پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم نے تیسرے ون ڈے انٹرنیشنل میں جنوبی افریقا کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔
نیشنل بینک سٹیڈیم کراچی میں کھیلے جانے والے تین میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں مہمان ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور 48.1 اوورز میں 185 رنز بنائے۔
جنوبی افریقا کی جانب سے نادین ڈی کلرک 60 رنز کی اننگ کھیل کر نمایاں رہیں جبکہ تزمین برٹس نے 32 اور ماریزان کپ نے 21 رنز کی اننگ کھیلی۔
پاکستان کی طرف سے سعدیہ اقبال، ناثرہ سندھو اور ندا ڈار نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
جواب میں قومی ٹیم نے 186 رنز کا ہدف 2 وکٹوں کے نقصان پر 38 اوورز میں پورا کر لیا، سدرہ امین 68 اور بسمہ معروف ناقابل شکست 60 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں جبکہ عالیہ ریاض نے ناقابل شکست 19 رنز بنائے۔
Sixth ODI half-century for @SidraAmin31 👏
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) September 14, 2023
She's playing a superb knock to steer Pakistan's chase.#PAKWvSAW | #BackOurGirls pic.twitter.com/ImE8DKXVRA
مہمان ٹیم کی جانب سے آیا بونگا کھاکا اور نادین ڈی کلرک نے ایک ، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
Pakistan end the ODI series with a victory 🙌
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) September 14, 2023
Outstanding batting by @SidraAmin31 and @maroof_bismah to get the team over the line by 8️⃣ wickets and 1️⃣2️⃣ overs to spare 👌#PAKWvSAW | #BackOurGirls pic.twitter.com/TtnskQgnQ6
یاد رہے کہ مہمان ٹیم نے تین میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز کے پہلے دونوں میچز جیت کر سیریز اپنے نام کر لی تھی۔