چیئرمین تحریک انصاف نے چیف جسٹس آف پاکستان کو خط لکھ دیا۔ سپریم کورٹ سے شہریوں کے بنیادی حقوق کا نفاذ یقینی بنانے کی استدعا کی گئی ہے۔
رپورٹس کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کے خط میں دستاویزی شواہد بھی منسلک ہیں۔ خط میں لکھا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کو شہریوں کے بنیادی حقوق کے نفاذ کا اہم اختیار حاصل ہے۔ جعلی مقدمات کا اندراج اور گرفتاریوں کے اختیارات کو بلاجواز استعمال کیا جارہا ہے۔ پی ٹی آئی سے وابستہ افراد کو مختلف قسم کے حربوں سے انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا چیف جسٹس آف پاکستان کو خط
— PTI (@PTIofficial) November 30, 2023
عدالتِ عظمیٰ سے اپنے آئینی اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے پاکستانی شہریوں کے بنیادی حقوق کا نفاذ یقینی بنانے کی استدعا
ملک میں جاری بنیادی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے سلسلے کے دستاویزی شواہد بھی خط کے ساتھ منسلک… pic.twitter.com/cs44b1mppH
سابق وزیراعظم نے اپنے خط کے متن میں لکھا کہ نو مئی واقعات کے تناظر میں گرفتار خواتین تقریباً چھ ماہ سے جیلوں میں قید ہیں۔ ہائیکورٹس نےنامعلوم مقدمات میں شہریوں کوگرفتارکرنےسےمنع کیاجن پرعملدرآمدنہیں ہوا۔
خط میں مزید کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کی مداخلت کے بغیر آٹھ فروری کو منصفانہ عام انتخابات ممکن نہیں۔ جبری طور پر لاپتہ سیاسی کارکنوں اور صحافیوں کی بازیابی کے لیے کمیشن تشکیل دینے کی استدعا بھی کی گئی ہے۔