فیصل آباد گیارہ ماہ کے دوران چو د ہ سو شہری آن لائن فراڈیوں کے ہاتھوں لٹ گئے ،ستر فیصد خواتین آن لائن فراڈ کے زد میں آئیں ہیں ۔
رپورٹس کے مطابق کوئی رشہ دار بنا تو کوئی بنک کا نمائندہ بن کر لوٹ گیا آن لائن فراڈئے سرگرم انعامی سکیم کے جھانسے میں آکر بھی سینکڑوں شہری لوٹ گئے ۔
ایف آئی اے سائبر کرائم فیصل آباد کے مطابق گیارہ ماہ میں رپورٹ ہونےوالے چودہ سو کیسسز میں گیارہ سو سےزائد خواتین آئن لائن فراڈ کے شکار ہوئیں ۔متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ کوئی پیکج آفر کرکے لالچ دیتے ہیں رواں برس اب تک آن لائن فراڈ میں شہریوں سے آٹھ کروڑ سے زائد رقم لوٹی گئی۔
ڈپٹی ڈائریکٹرایف آئی اے سائبر کرائم اعجاز احمدکا کہنا ہے کہ آن لائن کرائم بڑھ رہا ہے یہاں پر بلخصوص فائنینشل فراڈ کے نئے سے نئے کیس آتے ہیں، یہ لوگ باتوں میں لگا کر کوڈ لے لیتے ہیں اور اکاونٹ خالی کر دیتے ہیں ایف آئی اے نے سائبر کرائم کے دو سو ملزمان کو گرفتار کیا ۔