اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کےگھریلوسلنڈرکی قیمت میں 45روپے 18پیسےاضافہ کیا گیا ہے ۔قیمت میں 1.5فیصد اضافے کی منظوری دی ہے۔
گزشتہ ماہ نومبرمیں گھریلو سلنڈرکی قیمت 2962روپے تھی جبکہ دسمبرکیلئےایل پی جی کی ق 3ہزار 7روپے 35پیسے مقرر کی گئی ہے۔
اوگرا نے نوٹیفکیشن میں کہا ہے کہ ایک ماہ کےدوران ڈالرکی اوسط قدر میں 1.87فیصد اضافہ ہوا، ایل پی جی کی قیمت میں اضافےکی وجہ ڈالرکی قدر میں حالیہ اضافہ ہے۔
دوسری جانب ایل پی جی ایسوسی ایشن نے کمرشل سلنڈرکی قیمت میں174روپے فی کل اضافہ کر دیا، جس کے بعدایل پی جی کی فی کلو قیمت 255روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔
ایل پی جی ایسوسی ایشن کے مطابق دسمبر میں کمرشل سلنڈر 11571 روپے میں دستیاب ہوگا ، جبکہ نومبر میں ایل پی جی کی قمیت 251روپے مقرر کی گئی تھی۔