صوبہ سندھ کے محکمہ تعلیم نے سردیوں کی چھٹیوں کا اعلان کر دیا ہے جس سے طلباء میں سردی کے موسم کو انجوائے کرنے کیلئے خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے ، ان چھٹیوں میں عمومی طور بچے والدین کے ہمراہ کسی سیاحتی مقام یا پھر اپنی نانی کے گھر جانا پسند کرتے ہیں ۔
سندھ کے محکمہ تعلیم نے تعلیمی اداروں کیلئے 22 دسمبر سے 31 دسمبر تک سردیوں کی چھٹیوں کا اعلان کر دیا ہے۔ سیکریٹری ایجوکیشن نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ سکولوں میں سردیوں کی چھٹیوں کے بعد پڑھائی کا آغاز یکم جنوری 2024 سے ہوگا ۔
یاد رہے کہ صوبہ پنجاب میں سموگ کے تدارک اور اس سے بچاو کیلئے حکومت پنجاب کی جانب سے ہفتے اور اتوار کو مکمل لاک ڈاون کا اعلان کیا گیا ہے جبکہ ہفتے کے روز سکولوں میں بھی چھٹی دیدی گئی تھی ۔