پاکستان کی ٹیم دورہ آسٹریلیا کیلئے روانہ ہو گئی ہے جس میں تمام کھلاڑی اپنی بیگمات کو بھی ساتھ لے کر گئے ہیں جہاں فارغ وقت میں وہ فیملی کے ہمراہ سیر تفرح سے بھی محظوظ ہوں گے تاہم ٹیسٹ سکواڈ میں فخر زمان جگہ نہیں بنا پائے لیکن انہوں نے ورلڈکپ میں کارکردگی پر روشنی ڈالتے ہوئے قومی ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کی کوششوں کی کھل کر تعریف کر ڈالی ہے ۔
سماء نیوز کو دیئے گئے خصوصی انٹرویو میں فخر زمان کا کہناتھا کہ ورلڈکپ میں شکست پر پوری ٹیم افسردہ تھی لیکن بھارت میں ہونے والے ورلڈکپ میں بہت کچھ سیکھنے کو ملا ہے ، بھارت کو اپنی ہوم کنڈیشن کا بھی بھر پورفائدہ حاصل تھا۔
انہوں نے کہا کہ دورہ آسٹریلیا کیلئے پاکستانی باولنگ کو کمزور کہنا غلط ہو گا، دورہ آسٹریلیا پر پاکستانی بالنگ کو ہلکا نہیں لینا چاہئے ۔ فخر زمان نے گفتگو کے دوران کہا کہ ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلی جانے کریر میں تیسرے نمبر پر رکھونگا ، ڈومسٹک اور پی ایس ایل میں سہولیات کا فرق ہے ،ڈومسٹک میں سہولیات پہلے سے بہتر ہیں مگر مزید بہتری کی گنجائش ہے ، لیگ کرکٹ ہو یاڈومسٹک بیلنس بہت ضرور ہے ، پہلی ترجیح پاکستان ہے ۔
آسٹریلیا کے خلاف سیریز کیلئے پاکستانی سکواڈ میں شان مسعود ، عامر جمال، عبداللہ شفیق، ابرار احمد، بابراعظم ، فہیم اشرف، حسن علی، امام الحق، خرم شہزاد، میر حمزہ، محمد رضوان، محمد وسیم جونیئر، نعمان علی، صائم ایوب، سلمان علی آغا، سرفراز احمد ، سعود شکیل اور شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں ۔