قطر میں کام کرنیوالے پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں اکتوبر کے دوران ماہانہ بنیادوں پر 7 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان سے جاری اعداد و شمار کے مطابق اکتوبر 2023ء میں قطر میں کام کرنیوالے پاکستانیوں نے مجموعی طور پر 7 کروڑ 58 لاکھ ڈالر کا زرمبادلہ ملک بھیجا، جو ستمبر کے مقابلے میں 7 فیصد زیادہ تھا، ستمبر میں قطر میں مقیم پاکستانیوں نے 7 کروڑ 8 لاکھ ڈالر کا زرمبادلہ ملک بھیجا تھا۔
اعداد و شمار کے مطابق اکتوبر 2023ء کا گزشتہ سال اکتوبر 2022ء سے موازنہ کیا جائے تو رواں سال قطر سے ترسیلات زر کا حجم 7 کروڑ 79 لاکھ ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔
اعداد و شمار کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں قطر میں کام کرنیوالے پاکستانیوں کی ترسیلات زر کا حجم 28 کروڑ 40 لاکھ ڈالر ریکارڈ کیا گیا، جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 13.2 فیصد کم ہے۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال کے دوران جولائی تا اکتوبرت کی مدت میں قطر میں مقیم پاکستانیوں نے 32 کروڑ 72 لاکھ ڈالر کا زرمبادلہ ملک ارسال کیا تھا۔
واضح رہے کہ رواں مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں سمندر پار پاکستانیوں کی مجموعی ترسیلات زر کا حجم 8 ارب 79 کروڑ 40 لاکھ ڈالر سے زائد ریکارڈ کیا گیا۔