اسلام آباد،مری ایکسپریس وے کی اپ گریڈیشن کے مراحل مکمل،مزید سہولتوں کی فراہمی کا فیصلہ کرلیا گیا۔
وفاقی وزیرمواصلات عبدالعلیم خان نے مری ایکسپریس وےکادورہ کیا،اس دوران انہوں نےمری لوئر ٹوپہ پر ٹریفک کے بہاؤ کو معمول پر لانے کے لئے اقدامات کرنے کے احکامات جاری کیے۔
وفاقی وزیرعبدالعلیم خان نےاین ایچ اےکو لوئرٹوپہ"راؤنڈ اباؤٹ "کی ڈیزائننگ کی ہدایت کی،کہا مری ایکسپریس وےکو پہلےسےکہیں زیادہ خوبصورت اورآرام دہ بنا دیا ہے،اسلام آباد سےمری جاتے ہوئے معیاری اورجدید ریسٹ ایریازبنائے جائیں،دوردراز سےمری آنےوالوں کوبہترین سفری سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائی ہے،ریسٹ ایریازمیں صفائی ستھرائی،پانی کی فراہمی اوردیگرسہولیات پر سمجھوتہ نہیں ہوگا۔
وفاقی وزیرمواصلات عبدالعلیم خان نے نئے تعمیرہونیوالے ریسٹ ایریازاور مساجد کا دورہ و معائنہ کیا، کہاخواتین کیلئے نماز کی ادائیگی کا علیحدہ انتظام خوش آئند ہے،مری ایکسپریس وے کے دونوں اطراف شہریوں نے حوصلہ افزا تعاون کیا۔
مختلف جگہوں پر شہریوں نے وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان سے اظہار تشکر،تصاویر بھی بنوائیں ۔





















