لاہور قلندرز کے اوپنر فخر زمان نے دو میچز کی پابندی کے خلاف اپیل دائر کر دی ہے۔
ذرائع کے مطابق فخر زمان نے اپنی معطلی کو پاکستان سپر لیگ کی ٹیکنیکل کمیٹی میں چیلنج کیا ہے، جہاں کیس کی سماعت متوقع ہے۔
یاد رہے کہ فخر زمان پر بال ٹمپرنگ کیس میں دو میچز کی پابندی عائد کی گئی تھی۔ امپائرز نے کراچی کنگز کے خلاف میچ کے دوران ان پر گیند کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کا الزام لگایا تھا۔
تاہم فخر زمان نے میچ ریفری کے سامنے بال ٹمپرنگ کے الزام کو تسلیم کرنے سے انکار کیا تھا اور اب انہوں نے اس فیصلے کے خلاف باضابطہ اپیل دائر کر دی ہے۔





















