پاکستان نے افغانستان کو شکست دے کر ڈائمنڈ جوبلی فٹبال ٹورنامنٹ جیت لیا۔
پاکستانی ٹیم 1962ء میں ملائیشیا میں ہونے والے امردیکا کپ کے بعد پہلی بار کسی آزاد بین الاقوامی ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچی تھی۔ اس طرح 64 سال بعد پاکستان نے کسی فائنل میں کامیابی حاصل کی ہے۔
مالدیپ کے نیشنل فٹبال اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے چار ملکی فٹ بال ایونٹ کے فائنل میں پاکستان نے افغانستان کو 0-2 کی شکست دی۔
مالدیپ میں ڈائمنڈ جوبلی انٹرنیشنل فٹبال ٹورنامنٹ میں پاکستان کی کامیابی پر وزیراعظم شریف نے کھلاڑیوں،کوچز اور انتظامیہ کو مبارکباد پیش کی۔ کہا افغانستان کیخلاف کامیابی پوری قوم کیلئے خوشی اور فخر کا باعث ہے، دعا ہے باصلاحیت کھلاڑی آئندہ بھی کامیابی کا سلسلہ جاری رکھیں۔





















