امریکا کے نوبیل انعام یافتہ سابق وزیر خارجہ ہینری کسنجر 100 برس کی عمر میں چل بسے۔
امریکی میڈیا کے مطابق چین کے ساتھ تعلقات بہتر کرنے، سوویت یونین کے ساتھ تعلقات قائم کرنے اور ویتنام میں امریکہ کی جنگ ختم کرنے میں مدد کرنے والے سابق امریکی وزیر خارجہ اور قومی سلامتی کے مشیر ہینری کسنجر 100 برس کی عمر میں چل بسے ہیں۔
کسنجر ایسوسی ایٹس کی جانب سے جاری پیغام میں کہا گیا کہ سابق وزیر خارجہ کی موت کنیکٹی کٹ میں ان کے گھر پر ہوئی۔
ہنری کسنجر 1970 میں صدر رچرڈ نکسن کے دور میں وزیر خارجہ تھے اور انہوں نے اس وقت چین کا دورہ کیا تھا جس کی وجہ سے امریکا اور چین کے تعلقات کی راہیں کھلی تھیں۔
کسنجر اپنی سو سال کی عمر میں بھی سرگرم رہے اور وائٹ ہاؤس میں میٹنگز میں شرکت کرتے رہے جبکہ جولائی 2023 میں انہوں نے چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات کے لیے بیجنگ کا اچانک دورہ بھی کیا۔