پشاور ہائیکورٹ کے جج جسٹس عبدالشکور نے شوکت یوسفزئی کو ایئرپورٹ پر روکنے کے واقعے کی سماعت سے انکار کردیا۔ جج کا کہنا ہے کہ درخواست گزار میرا پڑوسی رہ چکا ہے، یہ کیس کوئی اور بینچ سنے گا۔
سابق صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی نے پشاور ایئرپورٹ پر روکنے کے واقعے پر عدالت سے رجوع کرلیا۔
پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس عبدالشکور پر مشتمل 2 رکنی بینچ سماعت کیلئے بنایا گیا۔ درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ نام ای سی ایل میں نہیں اور نہ ہی اسٹاپ لسٹ میں ہے۔ وکیل نے کہا کہ درخواست گزار کو غیر قانونی طور پر روکا گیا۔
پشاور ہائیکورٹ کے جج جسٹس عبدالشکور نے کیس کی سماعت سے معذرت کرلی۔ انہوں نے کہا کہ درخواست گزار میرا پڑوسی رہ چکے، وہ میرے جاننے والے ہیں، یہ کیس کوئی اور بینچ سنے گا۔
پشاور ہائیکورٹ نے کیس کی سماعت کل (30 نومبر) تک ملتوی کردی۔