ہائی ہائی آکٹین کے ایک لیٹرپر پیٹرولیم لیوی 100 روپے سے بڑھا کر 300 روپے کردیا گیا۔ فیصلے سے پبلک ٹرانسپورٹ اور ہوائی جہازوں کے کرایوں میں کوئی اضافہ نہیں ہو گا۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وڈیو لنک اجلاس میں امیر ترین طبقے کے زیر استعمال لگژری گاڑیوں میں استعمال ہونے والے ہائی اوکٹین فیول کے حوالے سے اہم فیصلہ کیا گیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ استعمال ہونے والے ہائی اوکٹین فیول پر لیوی بڑھنی چاہیے، وزیراعظم نے امیر ترین طبقے کے زیر استعمال پر تعیش گاڑیوں پر موجودہ لیوی جو کہ 100 روپے فی لیٹر ہے، اس میں 200 روپے مزید فی لیٹر اضافے کا فیصلہ کر دیا۔
مہنگی ترین گاڑیوں میں ڈلنے والے ہائی ہائی آکٹین فیول پر اب سے 300 روپے فی لیٹر لیوی کا اطلاق ہو گا۔فیصلے سے حکومت کو 9 ارب روپے ماہانہ بچت ہو گی اور وزیراعظم کی ہدایت کے مطابق عوام کو اس بچت سے ریلیف دیا جائے گا۔
واضح رہے کہ نچلے اور درمیانے طبقے کے زیر استعمال عام گاڑیوں میں استعمال ہونے والے ایندھن کی قیمتیں نہیں بڑھائی گئی صرف لگژری گاڑیوں میں استعمال ہونے والے ہائی آکٹین فیول کی قیمت بڑھائی گئی ہے۔ فیصلے سے معیشت پر بوجھ کم ہو گا، ملک کا امیر ترین طبقہ بوجھ اٹھائے گا۔


















