ایرانی اسپیکرمحمد باقر قالیباف کا کہنا ہے کہ ایران کے پاور پلانٹس اور بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچانے سے گریز کیا جائے۔ اگر حملہ ہوا تو خطے میں موجود تنصیبات جائز ہدف سمجھی جائیں گی۔
محمد باقر قالیباف نے کہا کہ ایران کسی بھی حملے کا سخت اور موثر ردعمل دے گا۔ خطے میں موجود تنصیبات کو ناقابلِ واپسی طریقے سے تباہ کر دیا جائے گا۔ توانائی تنصیبات پر حملوں سے تیل کی قیمتیں بلند ترین سطح پرچلی جائیں گی۔
دوسری جانب ٹرمپ کی بجلی گھروں پر حملے کی دھمکی کے بعد ترجمان ایرانی ختم الانبیاء ہیڈکوارٹر نے کہا کہ بجلی گھروں پر حملہ تو امریکی توانائی تنصیبات کو نشانہ بنائیں گے، خطے کے آئی ٹی انفرااسٹرکچر اور ڈی سیلینیشن پلانٹ بھی نشانہ ہوں گے۔
قبل ازیں ایرانی وزیرتوانائی نے ایک بیان میں کہا کہ دشمن کے حملوں سے پانی بجلی کے نظام کو شدید نقصان پہنچا ہے، پانی اور صفائی کے درجنوں مرکز کو نشانہ بنایا گیا، امریکی اسرائیلی حملوں میں اہم تنصیبات کے کچھ حصوں کو نقصان پہنچا، نقصانات کی مرمت کی جارہی ہے۔





















