سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا جس کے باعث عیدالفطر 20 مارچ بروز جمعہ کو ہو گی ۔
تفصیلات کے مطابق سعودی سپریم کورٹ نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ 12 مختلف مقامات پر چاند دیکھنے کیلئے کمیٹیوں کا اجلاس ہوا لیکن ملک بھر میں کہیں سے بھی چاند دیکھنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی ۔ اس لیئے عیدالفطر 20 مارچ بروز جمعہ کو ہو گی ۔
پاکستان میں شوال کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلاک کمیٹی کا اجلاس کل شام ہو گا۔
دوسری جانب متحدہ عرب امارات نے عیدالفطر کی نماز کے اوقات کار جاری کرتے ہوئے کھلے میدان میں ادائیگی پر پابندی عائد کر دی ہے اور جاری کر دہ الرٹ میں کہا گیاہے کہ مساجد میں انتظامات مکمل کر لیئے گئے ہیں، نماز عید مساجد کے اندر ہی پڑھی جائے گی۔




















