ورلڈ کپ کے فائنل میں آسٹریلیا کے ہاتھوں بھارت کی شکست کے بعد جیوے جیوے پاکستان کے نعرے لگانے والے کشمیری طلبا کو گرفتار کرکے یو اے پی اے کے کالے قانون کے تحت مقدمات درج کرلیے گئے۔
تفصیلات کے مطابق 19 نومبر کو نومبر کو ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان فائنل میچ کے دوران کشمیری طلباء نے پاکستان کے حق میں نعرے لگائے، کشمیری نوجوانوں کو یو اے پی اے کے کالے قوانین کے تحت گرفتار کیا گیا۔
یہ معاملہ ورلڈ کپ فائنل کے ایک دن بعد جموں و کشمیر سے باہر کے ایک طالب علم کی شکایت کی بنیاد پر درج کیا گیا جس کے بعد ساتوں طالب علموں کو اسی روز 20 نومبر کو گرفتار کرلیا گیا تھا۔
طالب علم نے اپنی شکایت میں یونیورسٹی کے ویٹرنری سائنسز اینڈ اینیمل ہسبنڈری ڈپارٹمنٹ میں زیر تعلیم 7 مقامی کشمیری طالب علموں کا نام لیا ہے جنہوں نے مبینہ طور پر بھارت کی حمایت کرنے پر اس کے ساتھ بدسلوکی کی اور دھمکی دی۔
ایف آئی آر میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ملزم طلبا نے میچ کے بعد پاکستان کی حمایت میں نعرے لگائے جس سے مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے باہر کے طلبا میں خوف پیدا ہوا۔
خیال رہے کہ اس سے قبل صحافیوں، کارکنوں اور طلباء پر یو اے پی اے جیسے سخت قوانین لاگو کرنا مودی کی بے رحم ذہنیت کو ظاہر کرتا ہے، 2021 میں میں ٹی20 ولڈ کپ کے دوران بھی پاکستان کے حق میں نعرے لگانے پر کشمیروں کو بغاوت کے جرم میں گرفتار کیا گیا تھا۔