ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نے کہا علی لاریجانی کی شہادت سے نظام متاثر نہیں ہوگا۔
ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نے علی لاریجانی کی شہادت پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ایران کا نظام مضبوط،یہ شخصیات کےجانےسےکمزور نہیں ہوتا،نظام میں ہرشخص اپنی حیثیت کےمطابق کردار ادا کرتا ہے، امریکی اور اسرائیلی یہ کیوں نہیں سمجھتےکہ اس سے ایران کمزور نہیں ہوگا۔
ایران نے قومی سلامتی کے مشیر علی لاریجانی کی شہادت کی تصدیق کردی،ایرانی کمانڈرانچیف نے کہا علی لاریجانی کی شہادت پرفیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔






















