خلیجی بحران کے تناظر میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی سفارتکاری پر عالمی سطح پر سوالات اٹھ گئے، عالمی جریدے بلومبرگ نے بھارت کو بڑھتی ہوئی تنہائی کا شکار قرار دے دیا۔
بلومبرگ کے مطابق مفاد پرست مودی کی عالمی دوستیاں محض دعوؤں تک محدود ہیں، خلیجی جنگ کے دوران بھارت کی خارجہ پالیسی انتہائی کمزور دکھائی دی، دنیا بھر میں بھارت بطور ریاست اثر و رسوخ سے محروم ہو گیا۔
عالمی جریدے کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ روسی تیل کی خریداری کے لیے امریکی اجازت اور ایران سے مدد کی درخواست نے بھارت کی سیاسی ساکھ کو مزید متاثر کیا۔ خلیجی ممالک میں مقیم لاکھوں بھارتیوں کی صورتحال بھی تشویش کا باعث بنی، جہاں ہزاروں افراد کی ممکنہ وطن واپسی سے زرمبادلہ اور فلاحی اخراجات پر دباؤ بڑھنے کا خدشہ ہے۔






















