ایرانی پاسدارانِ انقلاب بسیج فورس کے کمانڈرغلام رضا سلیمانی بھی اسرائیلی حملے میں شہید ہوگئے۔
پاسداران انقلاب نے شہادت کی تصدیق کرتے ہوئے بیان میں کہا کمانڈرغلام رضا سلیمانی گزشتہ روز امریکا اوراسرائیل کے حملے میں شہید ہوگئے۔
پاسداران انقلاب نے اعلان کیا ہے کہ شہید سلیمانی کی موت کا بدلہ لیا جائے گا اور دشمن کے خلاف مزاحمت کا سلسلہ نہیں رکے گا۔
اس سے پہلے اسرائیلی فوج نے کہا تھا کہ گزشتہ روز تہران کے وسط میں حملے کر کے کمانڈر غلام رضا سلیمانی کو نشانہ بنایا گیا۔
غلام رضا سلیمانی پاسدارانِ انقلاب کے اعلیٰ عہدیداروں میں شمار ہوتے تھے۔ متعدد فوجی کمانڈروں کی ہلاکت کے بعد جن میں ایران پر امریکہ اور اسرائیل کے حملوں کے پہلے دن کمانڈر اِن چیف کی ہلاکت بھی شامل ہے سلیمانی کی موت جنگ کی اہم خبروں میں سے ایک ہے۔
بسیج جو تنظیمی طور پر پاسدارانِ انقلاب کے ماتحت ہے ایران کی حکومتی سکیورٹی قوتوں میں سے ایک ہے اور داخلی مسائل کے انتظام، نیز احتجاج کو دبانے اور کنٹرول کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔





















