وزیراعظم کی ہدایت پر ایندھن بچت اور کفایت شعاری اقدامات کے آڈٹ کا فیصلہ کرلیا گیا۔
ایندھن بچت اور کفایت شعاری کے حکومتی اقدامات کے آڈٹ کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ وزیراعظم کی ہدایت پر فیول کنزرویشن اقدامات کی جامع جانچ کا ٹاسک انٹیلی جنس بیورو کو سونپ دیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق آئی بی کفایت شعاری اقدامات کے اثرات کا تفصیلی جائزہ لے گا۔ انٹیلی جنس بیورو کی ٹیم ہفتہ وار رپورٹ وزیراعظم کو پیش کرے گی۔




















