حکومت نے گیس سیکٹر کا سرکلر ڈیٹ 10 سال میں ختم کرنے کا پلان بنالیا۔ کئی منصوبوں پر 1500 ارب روپے سے زائد لاگت ختم کرنے کی تجویز ہے۔ گیس کمپنیوں کو ادائیگیاں مرحلہ وار کی جائیں گی۔ آئی ایم ایف کی جانب سے گرین سگنل ملنے پر ہی پلان پر عمل درآمد ہوگا۔
گیس سیکٹر کے گردشی قرضے ختم کرنے کے لیے جامع پلان تیار کر لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق 10سال میں کئی منصوبوں پر 1500 ارب روپے سے زائد لاگت ختم کرنے کی تجویز ہے۔ پیٹرول اور ڈیزل پر 5 روپے فی لیٹر لیوی لگانے کی تجویز پلان کا حصہ ہے۔
گیس سیکٹر کا مجموعی سرکلر ڈیٹ 3400 ارب روپے تک پہنچ چکا۔ گردشی قرضے میں تقریباً 18 ارب روپے کے اصل واجبات شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق پلان کے تحت حکومت کا 1500 ارب روپے فوری ادا کرنے کا ارادہ ہے۔ باقی رقم بینکوں سے ریفنانسنگ اور قانونی اقدامات کے ذریعے پوری کرنے کی تجویز ہے۔
منصوبے کے تحت گیس کمپنیوں کو ادائیگیاں مرحلہ وار کی جائیں گی۔ 1600 ارب روپے کے حکومتی سرچارجز معاف کرنے کی بھی تجویز ہے۔ آئی ایم ایف کی منظوری کے بعد ادائیگیوں کا طریقہ کار طے کیا جائے گا۔




















