ایران اسرائیل جنگ کے باعث ملک میں ایندھن کے بحران کا خدشہ ہے۔
تیل کمپنیوں نے پیٹرول پمپس کو تیل کی فراہمی محدود کردی، تیل کمپنیوں نے تیل سپلائی کے آرڈر کینسل کرنا شروع کردئیے، پیٹرول پمپ اونرز ایسوسی ایشن کی وزیراعظم سے نوٹس لینے کی اپیل کردی۔
پیٹرول پمپ ایسوسی ایشن نے خط میں لکھا کہ ملک میں ایندھن کی کمی کا خدشہ ہے، آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے تیل کی فراہمی پر حد مقرر کردی ہے، بعض کمپنیاں پٹرولیم مصنوعات کی فراہمی بھی یقینی نہیں بنارہیں۔ کوٹہ مقرر کئے جانے سے عوام کی ضرورت پوری نہیں ہورہی۔
خط کے متن کے مطابق کمپنوں کے فیصلے کی وجہ سے پیٹرول پمپ خشک ہو رہے ہیں، آئل مارکیٹنگ کمپنیاں بار بار آرڈر تبدیل یا منسوخ کررہی ہیں، او ایم سیز کو مصنوعی قلت پیدا کرنے سے گریز کی ہدایت کی جائے، غیریقینی صورتحال اور خوف و ہراس پھیلانےسے باز رہنے کا کہا جائے۔





















