پاکستان سپر لیگ مینجمنٹ نے سیزن گیارہ کا نیا لوگو جاری کردیا۔
پاکستان سپر لیگ مینجمنٹ نےسیزن گیارہ کا آفیشل لوگو جاری کر دیا ہے، جسے ٹیم نے باضابطہ طور پر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شیئر کیا ہے۔
پاکستان سپر لیگ کےسی ای او سلمان نصیر نے ٹیم سیالکوٹ اسٹالینز کی ملکیت تبدیلی کے موقع پر پریس کانفرنس میں بتایا کہ افتتاحی تقریب 26 مارچ کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوگی،سلمان نصیر کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کا شیڈول چند دنوں میں جاری کردیا جائے گا۔
واضح رہے کہ پی ایس ایل کے 11ویں ایڈیشن میں ٹیموں کی تعداد 6 سے بڑھا کر 8 کر دی گئی ہے، جن میں حیدرآباد اور سیالکوٹ کو نئی فرنچائزز کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔




















