کرنسی مارکیٹس میں ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔
اسٹیٹ بینک کےمطابق انٹربینک میں امریکی ڈالرکی قدرمیں 3 پیسےکی کمی ریکارڈکی گئی ہے،انٹربینک میں امریکی ڈالر 279 روپے 42 پیسےپربندہوا،اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5 پیسے سستا ہوکر 280 روپے 45 پیسے پرآگیا۔
کرنسی ڈیلرز کےمطابق مشرق وسطی کی صورت حال کا ابھی تک کوئی خاص اثرکرنسی مارکیٹس پر نہیں پڑا ہے،جنگ طویل ہوتی ہے تو اس کا اثر پاکستان کی کرنسی مارکیٹس پر بھی آئے گا۔






















