پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نیا تاریخی ریکارڈ قائم ہوگیا،اسٹاک مارکیٹ تاریخ میں پہلی بار ساٹھ ہزار پوائنٹس کا سنگ میل عبور کرگئی۔
سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہونے کے بعد آج دن بھر اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی گئی، ہنڈریڈ انڈیکس 919 پوائنٹس بڑھ کر60730 پوائنٹس پربند ہوا۔ آج اسٹاک مارکیٹ میں77 کروڑ 63 لاکھ شیئرز کی تجارت ہوئی۔
خیال رہے کہ پیر کے دن کاروباری ہفتے کے پہلے روز بھی اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت دن رہا اور 100 انڈیکس 724 پوائنٹس اضافے سے 59 ہزار 811 پر بند ہوا جو انڈیکس کا 27 نومبر 2023 تک بلند ترین اختتام تھا۔
حصص بازار میں گزشتہ روز 65 کروڑ 75 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 20 ارب 27 کروڑ روپے سے زائد رہی۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 98 ارب روپے بڑھ کر8 ہزار 648 ارب روپے ہے۔