سندھ ہائیکورٹ نے میڈیکل کے اوورسیز پاکستانیوں سے ڈالر میں فیس لینے کوطلبا کیساتھ زیادتی قرار دیتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کردیئے۔
تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں ایم بی بی ایس کے طالبعلم سمیر احمد صدیقی کی جانب سے دائر اوورسیز پاکستانیوں سے ڈالرز میں فیس وصولی کے خلاف دائردرخواست کی سماعت ہوئی۔
دورانِ سماعت جسٹس عقیل احمد عباسی نےریمارکس دیئے ڈالرجمع کرنے کا یہ کونسا طریقہ ہے؟ڈالر کا ریٹ سو کبھی دو سو کل تین سو ہوجائے گا،یہ میڈیکل کے طالب علموں کے ساتھ زیادتی ہے۔
جسٹس عقیل احمد عباسی نے درخواستگزار کومخاطب کرکے ریمارکس دیئے کہ درخواست پر جائزہ لیکر قانون کے مطابق فیصلہ کریں گے۔
جس کے بعد عدالت نے درخواست کو پہلے سے زیر سماعت درخواستوں کے ساتھ یکجا کرتےہوئے فریقین کو نوٹس جاری کردیئے۔