امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کا کہنا ہےکہ شواہدملےہیں کہ ایران جوہری ہتھیار بنانے کی کوشش کر رہاہے۔
امریکی نائب صدر جےڈی وینس نے اپنےبیان میں کہاواضح پیغام ہےکہ ایران کو جوہری ہتھیار نہیں بنانے دیں گے،واشنگٹن اس خطرےکو روکنے کے لیے ہرممکن اقدام کرے گا۔
دوسری جانب امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو کا کہنا ہےکہ ایران فی الحال یورینیم کی افزودگی نہیں کر رہا لیکن ایران یورینیم افزودگی کی کوشش کررہاہے۔
مارکو روبیو نےبیلسٹک میزائل پروگرام پرمذاکرات نہ کرنےکو بڑامسئلہ قراردیا اورکہا کہ ایران بین البراعظمی بیلسٹک میزائل حاصل کرنےکی کوشش کررہا ہےاوربیلسٹک میزائل پروگرام پرمذاکرات سے انکار بھی کر رہا ہے،ایران کا مسئلہ سفارتکاری سے حل کرناچاہتے ہیں،سفارتکاری ہمیشہ ممکنہ آپشن رہےگی۔






















