لاہورمیں گلبرگ پولیس نےوزیراعلیٰ پنجاب کے جعلی رشتہ دارسمیت دوملزموں کو گرفتار کر لیا۔ملزم یسٰین نےوزیراعلیٰ محسن نقوی کا نام استعمال کر کے پولیس پردباؤڈالا،ملزم کی دھمکیاں دیتے ہوئے ویڈیووائرل ہوئی تھی۔
رپورٹس کے مطابق تھانہ گلبرگ میں درج مقدمہ میں ملزم یسین سمیت 2ملزم گرفتار ہوگئے ہیں پولیس نے ملزمان کو قانون کی گرفت میں لے کر مزید کارروائی شروع کردی ملزم یٰسین نےنگران وزیراعلیٰ پنجاب کا نام استعمال کر کے پولیس پر دباؤ ڈالا تھا اوردھمکیاں دیتے ہوئے ویڈیووائرل ہوئی تھی۔
پولیس کے مطابق ڈرائیونگ کرنے والی کم عمربچی کو وزیراعلیٰ کا رشتہ دار ظاہر کیا،ملزم نے بچی کو چھڑوانے کے لیے پولیس کو دھمکیاں دیں،ملزم یٰسین کی بچی کو چھوڑنے کے لئے دھمکیوں کی وڈیووائرل ہوئی تھی نگران وزیراعلیٰ نےغلط بیانی اورکارسرکار میں مداخلت پرکارروائی کا حکم دیا۔پولیس نے ملزم کا کھوج لگا کر گرفتار کیا اور مزید کارروائی شروع کردی ہے۔