پاکستان میں 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت میں 1,100 روپے کا اضافہ ہوگیا، جس کے بعد پیر کو نرخ 2 لاکھ 17 ہزار 600 روپے پر پہنچ گئے۔
اطلاعات کے مطابق پاکستان میں ہفتہ 25 نومبر کو سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 16 ہزار 500 روپے تھی، جس میں پیر کو 1100 روپے کا اضافہ ہوا اور نرخ 2 لاکھ 17 ہزار 600 روپے تک پہنچ گئی۔
آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق 10 گرام 24 قیراط سونے کی قیمت بھی 943 روپے اضافے سے ایک لاکھ 85 ہزار 614 روپے سے بڑھ کر ایک لاکھ 86 ہزار 557 روپے ہوگئی۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 146 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 70 ہزار 146 روپے ہوگئی۔
آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ فی تولہ چاندی کی قیمت 70 روپے بڑھ کر 2 ہزار 620 روپے ہوگئی جبکہ دس گرام نرخ 60 روپے اضافے سے 2 ہزار 246.21 تک پہنچ گئے۔
ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 8 ڈالر بڑھ کر 2 ہزار 22 ڈالر سے 2 ہزار 30 ڈالر ہوگئی۔