چین کی ایک مشہور سوشل میڈیا انفلوئنسر کو لائیو سیشن کے دوران بیوٹی فلٹر اچانک خراب ہونے کے بعد بھاری نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔
رپورٹس کے مطابق انفلوئنسر معمول کے مطابق اپنے فالوورز سے لائیو اسٹریمنگ کے ذریعے گفتگو کر رہی تھیں کہ اچانک استعمال ہونے والا بیوٹی فلٹر کام کرنا بند کر گیا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ فلٹر کے ختم ہوتے ہی ان کی جلد کی قدرتی بناوٹ اور رنگت نمایاں ہو گئی، چہرے کے خد و خال زیادہ قدرتی انداز میں نظر آنے لگے۔
چند ہی لمحوں بعد فلٹر دوبارہ فعال ہو گیا، جس کے بعد جلد ہموار، آنکھیں بڑی اور چہرے کی خصوصیات پہلے جیسی دکھائی دینے لگیں۔ اس دوران انفلوئنسر نے پرسکون رہتے ہوئے بال سنوارے اور مسکراتے ہوئے لائیو ویڈیو جاری رکھی۔
سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی رپورٹس کے مطابق اس واقعے کے بعد انفلوئنسر کو تقریباً ایک لاکھ چالیس ہزار فالوورز کی کمی کا سامنا کرنا پڑا۔





















