رمضان المبارک میں اسکولوں کیلئے نئے اوقات کار جاری کر دیئے گئے۔
اعلامیے کے مطابق پیر سے جمعرات اسکولوں کے اوقات کار ساڑے8سے ایک بجے تک ہوں گے، جمعہ کے روز اسکول کے اوقات ساڑے 8سے ساڑے12بجے ہوں گے۔ ڈبل شفٹ اسکول کے اوقات ایک سے 4بجے تک ہوں گے۔
محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ جس کا اطلاق یکم رمضان المبارک سے ہوگا۔





















