حافظ آباد صدر پولیس نے خاتون کے اندھے قتل کا سراغ لگا لیا ، خاتون کا مبینہ دوست ہی اسکا قاتل نکلا، ملزم شفاقت نےخاتون کو ہاتھ پاؤں باندھ کر قتل کردیا اورلاش کو آگ لگا دی تھی۔
حافظ آباد کے علاقہ کولو روڈ کی رہائشی خاتون کا دوست ملزم شفاقت ملنے اسکے گھر آیا جہاں اس نےخاتون کو قتل کرنے کے بعد اسکی لاش کو آگ لگا دی ۔ پولیس کے مطابق ملزم قتل کی واردات کو خودکشی کا رنگ دینا چاہتا تھا۔صدر پولیس نے تحقیقات کے بعد ملزم۔کو جلاپور بھٹیاں سے گرفتار کیا۔ملزم نے جرم کا اعتراف بھی کر لیا۔پولیس نے مقتولہ کے والد مشتاق کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا۔مقتولہ تین بچوں کی ماں تھی اور اسکا خاوند کچھ عرصہ قبل انتقال کرگیا تھا۔





















