وزیراعظم شہبازشریف نے غزہ بورڈ آف پیس اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بورڈ آف پیس کے افتتاحی اجلاس میں شرکت باعث افتخارہے، غزہ کیلئے صدر ٹرمپ کی کوششوں کو سراہتا ہوں،آپ نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ رکوائی، آپ نے جنگ روک کر کروڑوں زندگیاں بچائیں، صدرٹرمپ نےحقیقت میں جنوبی ایشیاکوبڑی تباہی سےبچایاتھا۔
انہوں نے کہا کہ غزہ میں امن ہمارا مشن ہے، غزہ میں پائیدار امن کیلئے اقدامات ضروری ہیں،فلسطین کے مسئلے کو اقدامات کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے، فلسطینی عوام کو اپنی سرزمین کامکمل حق حاصل ہونا چاہیے،آزاد اور خود مختار فلسطینی ریاست کا قیام پائیدار امن کیلئے ناگزیر ہے، سلامتی کونسل قرار دادوں کے مطابق فلسطینیوں کو ان کا حق دیا جائے،مشرق وسطیٰ میں امن کیلئے آج کا دن تاریخ کا سنہری باب ہے۔





















