نیشنل ایرو اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کررہا ہے۔ پاک فضائیہ کی مدد سے قائم کیا گیا ادارہ صنعت، اکیڈمیا اور حکومت کے درمیان مشترکہ کام کے بہترین مواقع پیدا کر رہا ہے۔
نیشنل ایرو اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک ملک میں ٹیکنالوجی کے فروغ کی طرف اہم اقدام ہے۔ اس کا مقصد آئی ٹی ، ہوا بازی اور سائبر ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تحقیق اور جدت کو فروغ دینا ہے۔
این اے ایس ٹی پی متحدہ عرب امارات کی کئی کمپنیوں میں ٹیکنالوجی ٹرانسفر کر رہا ہے۔ ترک ایرو اسپیس انڈسٹری کی دو اہم کمپنیوں نے بھی نیشنل ایرو اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک میں اپنے دفاتر قائم کئے ہیں۔