پاکستان نے اکتیس اکتوبر کی ڈیڈلائن کےبعد سے غیرقانونی طورپرمقیم افغان باشندوں کے محفوظ اور باعزت انخلا کے لیے مختلف اقدامات کر رکھے ہیں جن کی بدولت اب تک ڈھائی لاکھ سے زائد افراد افغانستان واپس جا چکے ہیں۔
پاکستان سے غیرقانونی افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے،گزشتہ روز مزید ایک ہزار چھ سو چالیس غیر قانونی طورپرمقیم افغان باشندے سرحد پار کرکے اپنے ملک واپس چلے گئے۔
ان میں چارسو سینتیس مرد، چار سو تیس خواتین اور سات سو ستتر بچے شامل تھے, چارسو پچیس خاندانوں پر مشتمل یہ افراد ایک سو اکیس گاڑیوں پر افغانستان بھجوائے گئے۔
اب تک اپنے ملک واپس جانے والے غیرقانونی افغان باشندوں کی تعداد دو لاکھ چون ہزار سات سو پچھتر ہوچکی ہے۔