لاہورمیں مبینہ طور پر کم عمر ڈرائیور نے زگ زیگ گاڑی چلانے سے منع کرنے پر ملزمان نے کار سوار فیملی پر فائرنگ کر دی جس سے ایک نوجوان طالبہ جاں کی بازی ہار گئی ، اہل خانہ نے انصاف کیلئے وزیراعلیٰ کو خط لکھ دیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق فائرنگ میں جاں بحق ہونے والی لڑکی کے اہل خانہ کا کہناہے کہ کم عمر ڈرائیور کو زگ زیگ گاڑی چلانے سے منع کیا،عبدالرحمان کے ماموں نے کار پر فائرنگ کردی،فائرنگ سے 23سالہ میڈیکل طالبہ جاں بحق ہوئی۔
پولیس کا کہناہے کہ متاثرہ فیملی سعودیہ سے بیٹی کی تعلیم کیلئے پاکستان آئی تھی،واقعہ 4نومبر کو پیش آیا اور فائرنگ سے قبل سی سی ٹی وی فوٹیج منظرعام پر آ گئی ہے ، فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے ملزم گاڑی سے نکلا، اسلحہ چیک کیا۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2ملزمان گرفتار کر لیا ہے جبکہ دیگر 3کی گرفتاری کی کوشش جاری ہے ۔
متاثرہ فیملی نے انصاف کیلئے نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کو خط لکھ دیا ہے ۔ یاد رہے کہ کچھ روز قبل ڈیفنس میں کم عمر ڈرائیور کی لاپرواہی کی وجہ سے خوفناک حادثہ پیش آیا جس میں ایک ہی خاندان کے چھ افراد جان کی بازی ہار گئے تھے ، پولیس نے مرکزی ملزم افنان کو گرفتار کرتے ہوئے تفتیش جاری رکھی ہوئی ہے ۔