پاکستان کے ہاتھوں بدترین شکست کے بعد بھارت کے دفاعی بجٹ میں تاریخی اضافہ کردیا گیا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق جنگی جنون میں مبتلا مودی سرکار نے دفاعی بجٹ میں 15 فیصد اضافہ کردیا جو بھارت کی جی ڈی پی کا ایک اعشاریہ نو فیصد ہے۔ بھارتی حکومت رواں سال دفاع پر 85 ارب 40 کروڑ ڈالر خرچ کرے گی۔ نئے ہتھیاروں کی خریداری کیلئے مختص رقم میں 21 فیصد اضافہ کیا گیا۔
تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج کے طیارے ناکارہ اور ہتھیار بوسیدہ ہوچکے ہیں۔ دفاعی بجٹ میں 15 فیصد اضافے سے بھی کوئی خاص فرق نہیں پڑے گا۔
بجٹ میں پہلی بار ایران کی چابہار بندرگاہ کیلئے کوئی رقم مختص نہیں کی گئی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی دباؤ پر بھارت چابہار بندرگاہ میں سرمایہ کاری سے پیچھے ہٹ چکا ہے۔





















