بلوچستان میں سکیورٹی فورسز نے مختلف کارروائیوں کے دوران مزید 22 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف آپریشن جاری ہے، گزشتہ رات آپریشن کے دوران مزید 22 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔ تین روز کے دوران ہلاک دہشتگردوں کی تعداد 177 ہوگئی۔
سیکیورٹی فورسز بشمول انٹیلی جنس ایجنسیز اور پولیس نے مختلف جگہوں پر فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں اور سہولت کاروں کے خلاف گھیرا مزید تنگ کردیا۔ دہشتگردوں اور سہولت کاروں کے مزید نقصانات اور ہلاکتوں کی بھی اطلاعات ہیں۔
دہشت گردوں نے دو روز پہلے کوئٹہ، مستونگ، نوشکی، دالبندین، خاران، پنجگور، گوادر اور پسنی میں حملے کئے تھے۔ جن میں خواتین ، بچوں اور مزدوروں سمیت 18 شہری جاں بحق ہوئے۔ جس کے بعد سیکیورٹی فورسز نے معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے والوں کو نشان عبرت بنانے کی مہم تیز تر کردی۔ شدید جھڑپوں میں قوم کے 15 جانباز بیٹے اپنی جان بھی دفاع وطن پر نچھاور کرچکے ہیں۔






















