وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نےکہا ہے کہ حافظ نعیم سیٹ بھی نہیں چھوڑتے،سیٹ چھوڑیں تاکہ کوئی اور آجائے،چودہ فروری کو شارع فیصل پرٹریفک روکنے پر سخت اقدامات ہونگے۔
وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نےاپنے بیان میں کہاسنا ہےکہ 14 فروری کو حافظ نعیم الرحمان دھرنا دیں گے،ملک الیکشن ہوتے ہیں انکو کہوں گا کہ الیکشن میں حصہ لیں،جس کو قابض ٹولہ کہہ رہے ہیں ان کو لوگوں نےمنتخب کیا ہے
وزیراعلی سندھ نے مزید کہا سانحہ گل پلازہ کی جوڈیشل انکوائری کاکہہ دیاہے، 26 شہیدوں کو ایک کروڑ روپےکے چیکس جاری کر چکے ہیں۔






















