ننکانہ صاحب میں تھانہ واربرٹن پولیس کی بڑی کارروائی،بین الاضلاعی سرگرم مویشی چور گینگ کے سرغنہ سمیت 6 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
پولیس حکام کےمطابق گرفتارملزمان سے 39 لاکھ روپےسے زائد مالیت کے چوری شدہ 29 مویشی برآمد کر لیے گئےہیں،جبکہ گینگ سےچوری اورنقب زنی کی مجموعی طور پر 19 وارداتوں کا سراغ بھی لگایا گیا ہے،گرفتار ملزمان میں گینگ کا سرغنہ جاوید عرف جیدی، عرفان عرف فانی، اویس، پرویز، علی اور بوٹا شامل ہیں۔
پولیس کےمطابق ملزمان ضلع ننکانہ صاحب،شیخوپورہ،گوجرانوالہ سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں مویشی چوری کی وارداتوں میں سرگرم تھے،ڈی پی او فراز احمد کاکہنا ہےمویشی چورگینگ کی گرفتاری پولیس ٹیم کی پیشہ ورانہ مہارت اور مؤثر حکمتِ عملی کا نتیجہ ہے۔






















